ابنا: پینٹاگن نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ کیلی فورنیا میں وینڈنبرگ فوجی ہوائی اڈے سے فائر کیا گیا جدید دفاعی انٹرسیپٹر میزائل، جزائر مارشل میں واقع کواجلین اٹول امریکی فوج کی ایک ٹیسٹ سائٹ سے فائر کیے گئے ایک طویل رینج بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک انٹرسیپٹر اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکا ہے۔ حکاہم سے پروگرام سے متعلق ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں اور اس کی ناکامی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے ایک جامع جائزہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس ناکامی سے امریکی دفاعی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ جو 2008 سے لے کر اب تک ایک بھی کامیاب ٹیسٹ نہیں کر سکا ہے۔ امریکی فوج نے 2010 میں دو ناکامیوں کے بعد سے کوئی بھی ٹیسٹ انجام نہیں دیا تھا۔ ماضی میں پینٹاگون کے ہتھیاروں کے تجربہ کے پروگرام کی نگرانی کرنے والے اور ہتھیاروں پر کنٹرول کے مرکز کے ساتھ تعاون کر رہے فلپ ای کوئیل سوئم کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی نظام میں کچھ تو ایسا ہے، اور امریکی عوام اس پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں۔ ......./169
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437429
کئی ارب ڈالر کے امریکی دفاعی نظام کے تحت ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کو راستہ میں ہی نشانہ بنائے جانے کا امریکی میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔